3 اکتوبر، 2006، 9:53 PM

خاوير سولانا

تجويز اچھي ہے ہميں اس كي تفصيلات كا تجزيہ كرنا چاہيے

تجويز اچھي ہے ہميں اس كي تفصيلات كا تجزيہ كرنا چاہيے

يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كے سربراہ خاوير سولانانے اعلان كيا ہے كہ ايران كي اعلي قومي سلامتي كونسل كے سكريٹري كے ساتھ گفتگو تعميري رہي ہے ليكن يورينيم كي افزودگي معطل كرنے كے سلسلے ميں كوئي پيشرفت حاصل نہيں ہوئي ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے رائٹرز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كے سربراہ نے اعلان كيا ہے كہ ايران كي اعلي قومي سلامتي كونسل كے سكريٹري كے ساتھ ٹيليفوني گفتگو تعميري اور مثبت رہي ہے ليكن يورينيم كي افزودگي  معطل كرنے كے سلسلے ميں كوئي پيشرفت حاصل نہيں ہوئي ہے يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كے سربراہ جو اس وقت يورپي يونين كے اجلاس ميں شركت كي غرض سے فن لينڈ كے دورے پرہيں كل رات علي لاريجاني كے ساتھ ٹيليفون پر ہونے والي گفتگو كو مثبت اور تعميري قرارديا اور كہا كہ ايسے عوامل موجود ہيں جن كے ذريعہ مذاكرات كو جاري ركھا جاسكتا ہے اورمعاملے كو حل كرنے كے لئے  كسي اتفاق تك پہنچا جاسكتا ہے خاوير سولانا نے ايران كي ايٹمي ايجنسي كے ڈپٹي ڈائريكٹر ڈاكٹر محمد سعيدي كي تجويز پر ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ يہ تجويز اچھي ہے اور ہميں اس كے بارے ميں مزيد تفصيلات كے بارے ميں تجزيہ اور تحليل كرنا چاہيے ايران كي ايٹمي انرجي كے ڈپٹي ڈائريكٹر ڈاكٹر محمد سعيدي نے فرانس ريڈيو كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے يہ تجويز پيش كي ہے كہ فرانس كي سربراہي ميں ايك كنسورشيم تشكيل ديا جائے جس كي سربراہي ميں ايران كے اندر يورينيم افزودہ كيا جائے انھوں نے كہا كہ اس منصوبے كے تحت فرانس اپني كمپنيوں كے ذريعہ ايران كي ايٹمي سرگرميوں كي نگراني كرسكتا ہے

News ID 389306

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha